کراچی ، فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

جمعہ 10 اپریل 2015 10:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) کراچی کے علاقے نیو کراچی میں واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی ، آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا خام مال جل کر خاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے نیو کراچی صبا سینما کے قریب واقع فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں گودام میں رکھا خام مال جل کر خاکستر ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدودجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے کے مطابق آگ لگنے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم واقع شارٹ سرکٹ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں