کپتان کی اہلیہ بھابھی ریحام خان کیلئے 2 لاکھ 90 ہزار روپے کا جیولری سیٹ خریدا تھا لیکن انہیں مل نہ سکا جس پر افسوس ہے،متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ کی بات چیت

جمعہ 10 اپریل 2015 00:08

کپتان کی اہلیہ بھابھی ریحام خان کیلئے 2 لاکھ 90 ہزار روپے کا جیولری سیٹ خریدا تھا لیکن انہیں مل نہ سکا جس پر افسوس ہے،متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ کی بات چیت

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے کہا ہے کہ کپتان کی اہلیہ بھابھی ریحام خان کیلئے 2 لاکھ 90 ہزار روپے کا جیولری سیٹ خریدا تھا لیکن انہیں مل نہ سکا جس پر افسوس ہے۔

(جاری ہے)

جمعر ات کو عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی کراچی آمد پر ایم کیو ایم نے انہیں تحفہ دینے کیلئے 2 لاکھ 90 ہزار وپے کا جیولری سیٹ کراچی کی مشہور جیولر ی مارکیٹ حیدری سے ایک دکان سے خریدا لیکن عمران خان اور ریحام خان کے نائن زیرو نہ جانے پر انہیں سیٹ نہیں دیا جا سکا جس پر متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریحام کا تحفہ جلد انہیں بھجوا دیاجائیگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں