بنگلہ دیش سے ہجرت کرکے آنے والے افراد کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے سے متعلق کیس میں چیئرمین نادرا اور دیگر فریقوں سے جواب طلب

جمعرات 9 اپریل 2015 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے بنگلہ دیش سے ہجرت کرکے آنے والے افراد کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے سے متعلق کیس میں چیئرمین نادرا اور دیگر فریقوں سے جواب طلب کرلیا ہے،سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،،،درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ جمال الدین کے والد سقوط ڈھاکہ سے پہلے پاکستان آئے اور انہیں شناختی کارڈ بھی جاری کیا گیا،، لیکن ان کے اہل خانہ کو قومی شناختی کارڈ کا اجرا نہیں کیا جارہا ہے،،،جس پرعدالت نے چیئرمین نادرا اور دیگر فریقوں سے جواب طلب کرلیا ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں