نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو کو سابق جیلر امان اللہ نیازی سمیت 5افراد کے قتل کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیاگیا

جمعرات 9 اپریل 2015 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو(90)سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے الزام گرفتار کئے گئے ملزم عبید کے ٹو کو سابق جیلر امان اللہ نیازی سمیت 5افراد کے قتل کے مقدمہ میں 12اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے ۔جمعرات کو ملزم کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت میں پیش کیا اور ملزم کی آنکھوں پر کالی پٹی بھی باندھ رکھی تھی۔

اس دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے دیگر مفرور ساتھیوں ہمراہ 15جون 2006کو سابق جیلر امان اللہ نیازی ان کے بھائی حبیب اللہ نیازی ، ڈروائیور اختر حسین ، شفیع اللہ اور محمد اعظم کو قتل کیا تھا لہذا ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ ملزم سے تفتیش کی جاسکے عدالت نے ملزم کا ریمانڈ دے دیا۔

(جاری ہے)

ملزم اس سے قبل مزید 3مقدمات میں جسمانی ریمانڈ پر مختلف تھانوں کی تحویل میں ہے واضح رہے کہ ملزم عبید کے ٹو کو رینجرز نے 11مارچ کو متحدہ کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے دھماکہ خیزمواد اور اسلحہ برآمدکرکے پولیس کے حوالے کیا تھا،پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر مزید ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جبکہ ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے اب تک راکٹ لانچر ،دھماکہ خیز مواد اور بھاری تعدادمیں دیگر اسلحہ برآمد کیا جاچکاہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں