سندھ ہائی کورٹ نے سی آئی ڈی پولیس کو سید ساجد علی کے خاندان کو 23اپریل تک بازیاب کراکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا

جمعرات 9 اپریل 2015 18:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے سی آئی ڈی پولیس کو سید ساجد علی کے خاندان کو 23اپریل تک بازیاب کراکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سید ساجد علی کی بیوی سمیت 2بچے لاپتہ ہیں ۔پولیس کے مطابق ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں ۔جبکہ درخواست گذار کا موقف ہے کہ ہم سے چار لاکھ روپے تاوان مانگا گیا جبکہ پولیس کے پاس معلومات ہوں گی یہ جان بوجھ مدد نہیں کررہے ہیں ۔عدالت نے پولیس کو مزید 2ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے حکم دیا کہ ڈاکٹر سید ساجد علی کے خاندان کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں