عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیاں حادثے کا شکار ، 5 افراد زخمی

جمعرات 9 اپریل 2015 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) کراچی میں تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیاں دو مقامات پر حادثے کا شکار ہوگئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کریم آباد میں پی ٹی آئی کی ریلی سے خطاب کے بعد ائیرپورٹ کی جانب روانہ ہوئے تو انکے قافلے میں شامل گاڑیاں دو مقامات پر حادثے کا شکار ہوگئیں ۔پہلا حادثہ جوہر موڑ کے قریب ملینیم مال کے قریب پیش آیا جہاں پی ٹی آئی کے رہنما نادراکمل لغاری کی سیکورٹی پر معمور گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ۔دوسرا واقعہ شاہرہ فیصل پر ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا جہاں سیکورٹی کی گاڑی سیمنٹ بلاک سے ٹکرا گئی ،حادثات میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں