بھابی کا لقب ملنے پر بہت خوشی ہوئی ،23اپریل کو کراچی کی تمام بہنیں عمران اسماعیل کو ووٹ دیں گئی،عمران خان جیسے شوہر سے بڑھ کر اور کوئی زیور نہیں ہوسکتا،کراچی آکر بہت پیار ملا

تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 9 اپریل 2015 17:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ بھابی کا لقب ملنے پر بہت خوشی ہوئی ،23اپریل کو کراچی کی تمام بہنیں عمران اسماعیل کو ووٹ دیں گئی،عمران خان جیسے شوہر سے بڑھ کر اور کوئی زیور نہیں ہوسکتا،کراچی آکر بہت پیار ملا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اسلام آباد واپسی سے قبل عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ریحام خان نے کہاکہ مجھے کراچی آکر بہت خوشی ہوئی اور یہا ں کے لوگوں نے بہت پیار دیا ۔

انکا کہنا تھا کہ بھابی کا رشتہ ملنے پر بہت خوش ہوں اس سے بڑا تحفہ اور کیا ہوسکتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انکاکہنا تھا کہ خان صاحب جیسا شوہر ہوتو اس سے بڑا زیور اور کیا ہوسکتا ہے ۔ریحام خان نے کہاکہ کراچی کی بہنیں مت گھبرائیں میں بھی کراچی آئی ہوں ۔23اپریل کو کراچی کی تمام بہنیں عمران اسماعیل کو ووٹ دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں