کراچی، واٹربورڈ کے عملے نے سوک سینٹر کے قریب ہنگامی طور پر چوک ہوجانے والی سیوریج لائن کی صفائی کردی

جمعرات 9 اپریل 2015 17:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی شام سوک سینٹر اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے دفتر کے قریب اوور فلو کی شکایت پر واٹربورڈ کے عملے نے ہنگامی طور پر چوک ہوجانے والی سیوریج لائن کی صفائی کردی،تفصیلات کے مطابق سوک سینٹر گلشن اقبال بلاک 14میں واقع مشرق سینٹر اور نعمان سینٹر کی نجی سیوریج لائن بند ہوگئی تھی،اس بند سیوریج لائن کو کھلوانا مشرق سینٹر اور نعمان سینٹر انتظامیہ کی ذمہ داری تھی لیکن ان سینٹرز کی انتظامیہ نے سیوریج لائن صاف کروانے کی بجائے سیوریج کا پانی ڈی سی آفس ایسٹ کے دفتر کے باہر سڑک پر چھوڑدیا جو واٹربورڈ کی غفلت نہیں تاہم واٹربورڈ نے علاقہ کے لوگوں کے مفاد میں فوری کارروائی کرتے ہوئے بدھ کی شام کو مشرق سینٹر اور نعمان سینٹر کی چوک ہوجانے والی سیوریج لائن صاف کردی اور سڑک پر چھوڑا جانے والا پانی بھی صاف کردیا گیا ،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس مقام پر سیوریج اوورفلو ہوچکا ہے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے چیف انجینئر کو ہدایت کی ہے وہ مشرق سینٹر اور نعمان سینٹر کی انتظامیہ سے مل کر اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں کیونکہ سیوریج لائن پر تعمیرات بھی ہیں تاکہ دوبارہ اوورفلو نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں