اے این ایف نے5ارب 74 کروڑ20 لاکھ روپے مالیت کی4.12ٹن منشیات برآمد کر لی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اپریل

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 09/04/2015 - 17:22:41 وقت اشاعت: 09/04/2015 - 17:22:41 وقت اشاعت: 09/04/2015 - 17:21:46 وقت اشاعت: 09/04/2015 - 17:20:54 وقت اشاعت: 09/04/2015 - 17:20:22 وقت اشاعت: 09/04/2015 - 17:20:22 وقت اشاعت: 09/04/2015 - 17:20:22 وقت اشاعت: 09/04/2015 - 17:19:09 وقت اشاعت: 09/04/2015 - 17:19:09 وقت اشاعت: 09/04/2015 - 17:19:09 وقت اشاعت: 09/04/2015 - 17:17:32
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

اے این ایف نے5ارب 74 کروڑ20 لاکھ روپے مالیت کی4.12ٹن منشیات برآمد کر لی

9 دیگر کاروائیوں میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث1 غیر ملکی سمیت 12 ملزمان گرفتار ،5گاڑیاں ضبط

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)اے این ایف نے منشیات مافیا کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں10کاروائیوں کے دوران4.025 ٹن افیون، 17.6 کلو گرام ہیروئن اور 81.6 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ ان کاروائیوں کے دوران اے این ایف نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث1 نائجیرےئن باشندے سمیت 12ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ 5گاڑیوں کوقبضے میں لے لیا گیا۔

برآمدشدہ منشیات کی مالیت عالمی منڈی میں تقریباً5 ارب 72کروڑ20لاکھ روپے بنتی ہے۔ برآمد شدہ منشیات کی زیادہ تر مقدار بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔ اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاعات پر مبنی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ضلع پشین تحصیل باشور کے علاقے کلی سردار کمال خان سے 4025 کلو گرام افیون قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق یہ منشیات پلاسٹک کے 131 تھیلوں میں بند کی گئی تھی جن میں سے ہر ایک کا وزن 30/31 کلو گرام تھا۔

یہ منشیات آبادی سے دور دشوار گزار پہاڑوں میں واقع ایک خفیہ مقام پر چھپائی گئی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق منشیات کی یہ کھیپ کسی دیگر گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی اور محفوظ اشار ہ ملنے پر گوادر منتقل کرنے کے بعد سمندر پار واقع کسی بیرون ملک مقام پر اسمگل کی جانی تھی۔اے این ایف راولپنڈی ائر پورٹ ٹیم نے ایک اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ اسلام آباد کی کارپارکنگ سے چکوال کے رہائشی محمدشکیل نامی شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 6 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے قطر ائر لائن کی پرواز نمبر QR -631 سے براستہ دوہا میلان (اٹلی) روانہ ہونا تھا۔ اے این ایف راولپنڈی روڈ چیک ٹیم نے جہلم میں چکوال روڈ پر واقع چک چکوڑا کے قریب ایک سوزوکی بولان کار کو قبضے میں لے کر کار سے 1.2 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ گاڑی میں سوار ضلع چکوال کے رہائشی دو ملزمان سید ظہیر عباس اور وشال احمد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق دونوں ملزمان مقامی سطح پر منشیات کی ترسیل میں ملوث ہیں۔ اے این ایف راولپنڈی نے Ekeno Okoso نامی نائجیرےئن باشندے کو پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسولوں کے شبہ پر حراست میں لے لیا۔ دوران پوچھ گچھ ملزم نے پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسولوں کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ ملزم کو اسلام آباد ایف ٹین مرکز میں واقع عثمان ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ملزم نے بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائر پورٹ اسلام آباد سے قطر ائر لائن کی فلائٹ نمبر QR-617 سے براستہ دوہا قاہرہ روانہ ہونا تھا۔ اے این

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

09/04/2015 - 17:20:22 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان