ریحام خان کی کراچی آمد ،نازیہ ربانی اور ناز بلوچ کے درمیان گاڑی میں بیٹھنے کے معاملے پر تنازعہ

جمعرات 9 اپریل 2015 16:37

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) عمران خان کی اہلیہ کے کراچی پہنچنے کے لیے پی ٹی آئی کی خواتین رہنماوٴں نازیہ ربانی اور ناز بلوچ کے درمیان گاڑی میں بیٹھنے کے معاملے پر تنازعہ ہو گیا ۔ ریحام خان کی گاڑی میں ناز بلوچ بیٹھ گئیں اور نازیہ ربانی کو گاڑی میں بیٹھنے کا موقع نہیں مل سکا ، جس نازیہ ربانی نے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم سخت گرمی میں بھابھی کا انتظار کر رہے تھے کہ ناز بلوچ آئیں اور بھابھی ریحام کے ساتھ بیٹھ کر گاڑی میں چلی گئیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف کی ایک اور خاتون رہنما ڈاکٹر سیما ضیا نے بھی گاڑی میں بیٹھنے کی کوشش کی لیکن ناز بلوچ نے انہیں گاڑی میں بٹھانے سے انکارکردیا۔ناز بلوچ کے انکار کے بعد دونوں رہنماں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی اور سیما ضیا نے جتایا کہ وہ گزشتہ 24 گھنٹے سے عمران خان اور ریحام خان کے استقبال کی تیاریاں کررہی تھیں اس سلسلے میں وہ خواتین کارکنوں کو ایئر پورٹ پر بھی لائیں ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں گاڑی میں نہیں بٹھایا جارہا جو کہ سراسر ناانصافی ہے لیکن ناز بلوچ نے انہیں جگہ دینے کے بجائے گاڑی آگے بڑھا دی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں