سائٹ میں جنوری سے مارچ 2015تک 212بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کر دی گئی ہیں ، کمشنر کراچی

جمعرات 9 اپریل 2015 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)کمشنر کراچی شعیب احمدصدیقی نے کہاہے کہ بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈکے تحت سائٹ میں جنوری سے مارچ 2015تک 212بے روزگارنوجوانوں کو جابز فراہم کردی گئی ہیں اور مزید بے روزگارنوجوانوں کو جلد کورسزمکمل کرواکر جابز فراہم کی جائینگی ان خیالات کااظہار انہوں نے پیلیسمنٹ بیورو کے 24ویں اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ، اجلاس میں سیکریٹری بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کریم بخش صدیقی ، آباد کے عظیم درانی ، BBSHRDBکے ڈاکٹر اسلام حامد ، ثمرین ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ویسٹ محمد متین ،کورنگی وسیم الدین ، ایسٹ کے زاہد حسین میمن ، سینٹرل کے غلام فاروق،ملیر سے سحر افتخار، ساوٴتھ سے شبانہ کوثر اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل کراچی شاہ زیب شیخ ، جوائنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ عبدالرشید، یوتھ افیئرز کے سلیم صدیقی ،ایمپلائی کوآپریشن کراچی کے یوآر عثمانی ،FPCCIکے محمد سلیم صدیقی ،BISPکی نویدہ عمران،اسٹیوٹاکے ڈاکٹرمنصور کے علاوہ لاٹی ، کاٹی ، سائٹ ،فباٹی ،بقاٹی اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے نمائندے شریک تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر کراچی نے اسسٹنٹ کمشنر سائٹ کو ہدایت کی کہ حکومت کے انرجی ڈیپارٹمنٹ اور میونسپل آرگنائزیشن سے رابطہ کریں اور انڈسٹریز سے سالڈویسٹ لے کر انرجی پید اکر نے والے اداروں سے رابطہ کریں تاکہ اس سالڈ ویسٹ سے انرجی پیدا کر نے کا کام لیا جا سکے ، سیکریٹری بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کریم بخش صدیقی نے بتایاکہ روزگار فراہم کر نے سے متعلق BBSHRDBاور آباد کے مابین ایک معاہدہ سائن ہونا ہے جس کے تحت بے روزگارنوجوانوں کو ناصرف کراچی، پاکستان بلکہ بین الاقوامی ممالک میں روزگار کے مواقع حاصل ہوسکیں گے جوکہ اس فورم کی طرف سے بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی بڑی کامیابی ہوگی ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لیاری نے اجلاس کو بتایا کہ لیاری کے 160بے روزگار نوجوانوں کو لیدر انسٹیٹیوٹ کورنگی میں ٹریننگ دی جارہی ہے جن کو ٹریننگ مکمل کر نے کے بعد لیدر انڈسٹریز میں جابز فراہم کردی جائیں گی جبکہ مزید 40بے روزگار نوجوانوں کولیدرتربیتی کورس کی سہولت فراہم کی جائیگی ، اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ شبانہ کوثر نے اجلاس کو بتایا کہ مختلف ہنر مند بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے حصول کیلئے ان کے ہنر کے مطابق مختلف ڈیپارٹمنٹ اور انڈسٹریز سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ ہنر مند بے روزگار نوجوان باعزت روزگار کما سکیں ،کمشنر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ کمشنر کراچی کا دفتر اب بے روزگار نوجوانوں کیلئے امید کا ایک مضبوط مرکز بنتا جارہا ہے اور اس کے ساتھ ہی ان کی توقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے ، لوگوں اور خاص طور پر نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی بھی حکومت کی پبلک فرینڈلی پالیسی کا ایک حصہ ہے جس طرح کہ حکومت کی ہدایت پر انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے ، ان کی مشکلات کو دور کر نے اور شکایات کو حل کر نے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں کراچی کی پوری انتظامیہ حکومت کی پبلک پالیسی کو عملی طور پر یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے ، کمشنر آفس میں قائم پیلیسمنٹ بیورو کا قیام اور اس کے ذریعے ٹیکنیکل نوجوانوں کی مہارت میں اضافہ ، روزگار کی فراہمی ، انٹرن شپ اور ٹیکنیکل تربیت کیلئے کاوشیں اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے ، کمشنر کراچی نے کہا کہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے کراچی کی تمام ایسوسی ایشنز آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور ایمپلائیر فیڈریشن آف پاکستان سے رابطوں کو مزید مستحکم بنانا انتہائی ضروری ہے لہذا اس حوالے سے موٴثر اقدامات بھی کئے جارہے ہیں ، کمشنر کراچی نے اس موقعہ پر پیلیسمنٹ بیوروں کے حوالے سے خدمات انجام دینے پر تمام ممبران کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی خدمات کی تعریف کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں