ریشین فیڈریشن کے سفیر کا پاکستان اسٹیل کا دورہ

جمعرات 9 اپریل 2015 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) ریشین فیڈریشن کے سفیر نے بدھ کے روز پاکستان اسٹیل کا دورہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان اسٹیل میجر جنرل (ریٹائرڈ) ظہیر احمد خان اور ادارے کے سینئر افسران نے ریشین فیڈریشن کے سفیر کا پْرتپاک استقبال کیا۔ سی ای او پاکستان اسٹیل اور ریشین فیڈریشن کے سفیر کے مابین باہمی دلچسپی کے اْمور پر تبادلہء خیال ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریشین فیڈریشن کے سفیر کو پاکستان اسٹیل کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ عزت مآب سفیر نے پاکستان اسٹیل کے کارخانوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے کاموں کے سلسلے میں اور پاکستان اسٹیل کے توسیعی منصوبے کے متعلق پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ کے موقف کا جائزہ بھی لیا۔ بعد ازاں، چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان اسٹیل میجر جنرل (ریٹائرڈ) ظہیر احمد خان نے ریشین فیڈریشن کے سفیر کو ادارے کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں