ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کو پاکستان اے ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

جمعرات 9 اپریل 2015 15:10

ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کو پاکستان اے ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نے ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کو سری لنکا کیخلاف سیریز کے لئے پاکستان اے ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان اے ٹیم میں ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کئی کھلاڑیوں کو شامل کیاجائے گا قومی سلیکٹرز ان دنوں ٹیم کی تشکیل میں مصروف ہیں شان مسعود کو بنگلہ دیش کی سیریز میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کردیاگیا ہے امکان ہے کہ سلیکٹرز عمر امین ، عدنان اکمل ، بسم اللہ خان اور شاہ زیب احمد سمیت کئی ابھرتے ہوئے پلیئرز کو شامل کرنے پر غور کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں