پاکستان بار کونسل کا عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر شدید تحفظات کا اظہار

جمعرات 9 اپریل 2015 14:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان بار کونسل نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے سپر یم کورٹ کے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان بار کونسل کے چےئر مین ایگز یکٹو کمیٹی اعظم نذیر تارڑ نے حکو مت کی درخواست پر عام انتخابات میں ہونیوالی مبینہ دھاندلی کے متعلق سپر یم کورٹ کے چیف جسٹس ناصر الملک کی سر براہی میں قائم جوڈیشل کمیشن کے قیام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کمیشن کے قیام کو غیر آئینی قرار دیدیا ہے اور ان کا کہناہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے جاری ہونیوالا صدارتی آرڈننس بھی آئین سے متصادم ہے اور وکلاء جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے اپنے تحفظات کے حوالے سے ہر فورم پر بات کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں