تحریک انصاف کراچی میں تبدیلی لائے گی‘ این اے 246 کے عوام بغیر کسی خوف کے ووٹ ڈالنے کے لئے باہر نکلیں‘ پرویز رشید ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں‘ جاوید ہاشمی کا سیاست میں کوئی کردار نہیں‘ عمران خان کے دورہ کراچی سے پارٹی مہم مزید تیز ہوگی

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 9 اپریل 2015 14:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کراچی میں تبدیلی لائے گی‘ این اے 246 کے عوام بغیر کسی خوف کے ووٹ ڈالنے کے لئے باہر نکلیں‘ پرویز رشید ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں‘ جاوید ہاشمی کا سیاست میں کوئی کردار نہیں‘ عمران خان کے دورہ کراچی سے پارٹی مہم مزید تیز ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تبدیلی میں کراچی کا اہم کردار ہے تحریک انصاف کراچی میں تبدیلی لائے گی این اے 246 کے عوام بغیر کسی خوف کے اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دینے کے لئے باہر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں ہر بار وہ کچھ ایسی بات کرتے ہیں جس سے ماحول خراب ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے جو حرکت کی ہے اس سے انہوں نے اپنی سیاست کو ہمیشہ کے لئے ختم کرلیا ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد وفاقی پارٹی ہے عمران خان کے دورہ کراچی سے انتخابی مہم مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے کامیاب بنانے کے لئے سکیورٹی بہت اہم ہے حلقے میں سیاسی ماحول بہت گرم ہے فیصلہ الیکشن میں ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں