عمران خان کی سیکیورٹی کے پیش نظر کریم آباد اور غریب آباد میں دکانوں کو بند کرا دیا گیا

جمعرات 9 اپریل 2015 13:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی تحفظات کے پیش نظر کریم آباد اور غریب آباد میں دکانوں کو بند کرا دیا گیا جبکہ کریم آباد سے ملنے والی تمام سڑکوں پر بھی ٹریفک کو معطل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز انتخابی مہم کے سلسلے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قافلہ کریم آباد اور غریب آباد میں پہنچا تو وہاں پر پولیس نے عمران خان کی سیکیورٹی تحفظات کے پیش نظر تمام دکانوں کو بند کرا دیا جبکہ کریم آباد سے ملحقہ سڑکوں پر بھی پولیس نے ٹریفک کو بند کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں