ریحام کو کراچی آنے کی دعوت نہیں دی ،وہ اپنی خواہش پر آئی ہیں،عمران خان

جمعرات 9 اپریل 2015 13:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اہلیہ ریحام کو کراچی میں آنے کی اجازت نہیں دی ہے وہ اپنی خواہش پر آئی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرا ت کے روز این اے حلقہ 246 میں انتخابی مہم کی روانگی سے قبل صحافیوں کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ ریحام کو کراچی آنے کی اجازت نہیں دی ہے بلکہ انہوں نے خود مجھ سے رابطہ کر کے کراچی آنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ مہم کے دوران خواتین بھی شامل ہوں گی تو اس لئے میں بھی کراچی آنا چاہتی ہوں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں