کراچی : ریحام خان کے ساتھ گاڑی میں کون بیٹھے گا، تلخ کلامی ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 اپریل 2015 12:57

کراچی : ریحام خان کے ساتھ گاڑی میں کون بیٹھے گا، تلخ کلامی ہو گئی

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان پی ٹی آئی جلسے میں شمولیت کے لیے کراچی پہنچ گئی ہیں جہاں انہوں نے میڈیا سے بات بھی کی. عمران خان کی اہلیہ کے ساتھ گاڑی میں کون بیٹھے گا اس بات پر تلخ کلامی ہو گئی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خواتین ونگ کی رہنما نادیہ ربانی اور ناز بلوچ کے مابین اس بات پر تلخ کلاامی ہو گئی کہ ریحام خان کے ساتھ گاڑی میں کون بیٹھے گا. ناز بلوچ ،نادیہ ربانی کو چھوڑ کر ایئر پورٹ چلی گئیں، نادیہ ربانی نے شکوہ کیا کہ مجھے ائیر پورٹ لے کر کیوں نہیں گئیں.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں