کراچی ،عمران خان کے اعزاز میں پرتکلف ناشتے کا اہتمام

جمعرات 9 اپریل 2015 12:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) کراچی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اعزاز میں پی ٹی آئی کی رہنما نازیہ ربانی کی طرف سے پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز عمران خان نے تحریک انصاف کی رہنما نازیہ ربانی کے گھر پر ناشتہ کیا ہے جس میں مختلف پھلوں ، حلوہ پوری ، چنے ، چائے، پراٹھے سے چیئرمین تحریک انصاف کی تواضح کی گئی ہے جبکہ پارٹی رہنما عمران اسماعیل کی طرف سے عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس میں عمران خان کی اہلیہ سمیت پارٹی رہنما علی زیدی ، فیصل دادا ، نازیہ ربانی سمیت تمام رہنماؤں نے شرکت کی ہے ۔

ظہرانے میں چیئرمین تحریک انصاف کے لئے پانچ ڈشز کا اہتمام کیا گیا ہے عمران خان کی ظہرانے میں دم والا قیمے ، حلیم ، چکن بروسٹ ، نہاری ، روٹی ، نان اور چٹنی سے تواضع کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں