کراچی : پاکستان تحریک انصاف کا سونامی کراچی میں ، عمران خان کے ظہرانے کا انتظام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 اپریل 2015 12:16

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) : کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کا سونامی آتے ہوئے معلوم ہو رہا ہے.

(جاری ہے)

چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کا قافلہ سوک سنٹر پہنچ گیا ہے، جبکہ کارکنان بھی قافلے کے ساتھ پیدل سفرکر رہے ہیں عمران خان نے گاڑی سے باہر آ کر کارکنان کی جانب ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا. جبکہ خواتین ونگ کی رہنما نادیہ ربانی کی رہائش گاہ پر عمران خان کے لیے ظہرانے کا انتظام کیا گیا ہے. عمران خان کی چکن قورمہ ، کباب، بھنہ ہوا قیمی اور مٹن کڑاہی سے تواضع کی جائے گی جبکہ میٹھے میں سوجی کا حلوہ پیش کیا جائے گا.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں