کراچی سے خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے ، عوام بے خوف ہو کر ووٹ ڈالیں، ریحام کو آنے کی دعوت نہیں دی وہ خود آ رہی ہیں، عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 اپریل 2015 11:47

کراچی سے خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے ، عوام بے خوف ہو کر ووٹ ڈالیں، ریحام کو آنے کی دعوت نہیں دی وہ خود آ رہی ہیں، عمران خان

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا آج کا پروگرام اور روٹ سیٹ ہے اور اس سے متعلق کارکنان بھی جانتے ہیں.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم میں سے کوئی بھی خوفزدہ نہیں ہے خوشی ہے کہ کراچی سے خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے الطاف حسین کے بیان نے بھی امن کی فضا قائم کی ہے الطاف حسین کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں اور عوام سے اپیل ہے کہ بے خوف ہو کر ووٹ ڈالیں. ریحام خان کے ریلی میں شمولیت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ریحام کو آنے کی دعوت نہیں دی وہ خود کراچی آ رہی ہیں.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں