ریونیو ڈپارٹمنٹ محصولات میں اضافہ کرے ، سرکاری محکموں سے واجبات کی وصولی کے لیئے حکمت عملی وضع کریں،منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ،قطب الدین شیخ
بدھ 8 اپریل 2015 21:29
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ قطب الدین شیخ نے کہا ہے کہ ریونیو ڈپارٹمنٹ محصولات میں اضافہ کرے ، سرکاری محکموں سے واجبات کی وصولی کے لیئے حکمت عملی وضع کریں اور حکومتی سطح پر رابطے کئے جائیں ، صارفین کے ٹیکس نیٹ ورک میں اضافہ کیا جائے ، بلوں کی بروقت تقسیم ممکن بنائی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریونیو ڈپارٹمنٹ کی محکمہ جاتی بریفنگ کے دوران کیا ، ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ نادہندگان کے خلاف واٹربورڈ کے مقدمات کی سماعت کے لئے اسپیشل جج کی تعیناتی ناگزیر ہے جبکہ ریونیو افسران کو جرمانہ اور وارننگ کے اختیارات کی ضرورت ہے تاکہ نادہندگان کے خلاف عدم ادائیگی پر قانونی کارروائی کی جاسکے ، انہوں نے کہا کہ محکمہ ریونیو کچی آبادیوں سے بھی وصولی کو یقینی بنائیں اور واٹربورڈ کے دوسرے محکموں کا اشتراک و تعاون بھی حاصل کریں ، دریں اثناء ڈی ایم ڈی ریونیو محمد اسلم خان نے بریفنگ کے دوران ایم ڈی واٹر بورڈ کو بتایاکہ شعبہ ٹیکس کی انتھک کاوشوں کے باعث واٹر بورڈ کی ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ہر ماہ تقریباً 12کروڑ سے بڑھ کر 16کروڑ وصول کئے جارہے ہیں مزید موثر اقدامات کی وجہ سے اس ماہ مزید بڑھنے کی امید ہے انہوں نے کہا کہ ایسی دکانوں فلیٹس اور دفاتر جوکہ واٹر بورڈ کے بڑے نادہندگان ہیں ان کو لیگل نوٹس بھی بھیجے جارہے ہیں نیز نادہندگان کیخلاف آپریشن بھی کیا جارہا ہے ، واٹربورڈ کے ٹیکس نادہندگان کے پانی اور سیوریج کے کنکشن منقطع کرنے کا سلسلہ بھی تواتر کے ساتھ جاری ہے جبکہ صارفین کو وقتاًفوقتاً متنبہ کیا جارہا ہے ، ٹیکس نادہندگان کے خلاف آپریشن کے لئے مختلف سطح کی کمیٹیاں اور ڈسکنکشن ٹیمیں بنادی گئی ہیں جو مختلف ٹاوٴنز میں کارروائیاں کررہی ہیں ،شعبہ ٹیکس ریونیو کا عملہ نادہندگان سے ملاقاتیں کرکے انہیں بلوں کی باقاعدہ ادائیگی کی تلقین اور ترغیب سے ادائیگی پر آمادہ بھی کررہا ہے ،رواں ماہ کے بلوں کے ساتھ قانونی نوٹس بھی بھجوائے جارہے ہیں اس سے قبل بھی نوٹس بھیجنے پر ریکوری میں اضافہ ہوا تھا جس کے بہتر اور مثبت نتائج جلد برآمد ہوں گے ، دریں اثناء ڈی ایم ڈی ریونیو نے ایم ڈی واٹربورڈ کو محکمہ کی ازسر نو تنظیم سازی اور ٹیکس وصولی میں حائل رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا۔
متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا