کراچی، صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ شجرکاری پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے،ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی

بدھ 8 اپریل 2015 19:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہا ہے کہ صاف سرسبزاور پر امن سندھ مہم کے دوران بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام پارکس اور گرین بیلٹس میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ شجرکاری پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی زون میں پارکس میں جاری صفائی ستھرائی اور گھاس کی کٹائی کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود محکمہ پارکس کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام پارکس میں صفائی ستھرائی کی صورتحال مذید بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں تا کہ نوجوان ،بچوں بوڑھوں اور خواتین کو صحت مند اور پر فضاء ماحول میسر آسکے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ سے ان کے اندر موجود صلاحیتوں کو مذید سنورا جاسکتا ہے انہوں نے پارکس و پلے گراوٴنڈ ز میں خصوصا شام کے اوقات میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھنے اوران مقامات پر عملہ کی ڈیوٹی شفٹوں میں تقسیم کرکے صفائی ستھرائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی اس موقع پربلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو بلدیہ غربی کی حدود میں موجود پارکس و پلے گراؤنڈز کی تعمیر مرمت اور مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں زونو ں کے افسران و عملہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے شب وروز جد وجہد میں مصروف عمل ہیں جبکہ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا کام بھی تسلسل سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں