کراچی، حرمین شریفین کا تحفظ اور یمن میں مصالحانہ کردار اداکیاجائے،متحدہ علماء محاذ
بدھ 8 اپریل 2015 19:15
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں علامہ مرزایوسف حسین کی زیر صدارت یمن سیمینار کے مہمانان خصوصی مفتی فیروزالدین ہزاروی ، مولانا قاری اللہ داد، چیئرمین مولانا انتظارالحق تھانوی اورمختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ و سیاسی زعماء نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ اور یمن میں مصالحانہ کردار اداکیاجائے۔
حرمین شریفین سمیت کربلا معلی و دیگر مقدس مقامات کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔یمن کی صورتحال سے امریکہ ،اسرائیل کو فائدہ اور بیت المقدس کی آزادی کو نقصان پہنچ رہاہے۔ پاکستان یمن تنازعہ میں جنگ کا حصہ بننے کی بجائے مسلم حکمرانوں کے ہمراہ سعودی عرب وایران کے درمیان مصالحانہ کردار اداکرے۔(جاری ہے)
سیمینار میں علماء نے قرارداد میں متفقہ طور پر کسی بھی مسلم ملک میں مسلح جدوجہد کو شرعاً حرام قرار دیئے جانے کا مطالبہ کیااور سعودی عرب و ایران سے یمن کا افہام و تفہیم کے ذریعے پرامن حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یمن تنازعہ کو شیعہ سنی کا رنگ نہ دیاجائے حوثی شیعہ نہیں زیدی ہیں۔
یمن میں مستقل قیام امن ،جنگ بندی اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے اقوام متحدہ کردار اداکرے۔حکومت عوامی امنگوں کے منافی کوئی بھی فیصلہ کرنے سے گریز کرے۔ افواج پاکستان کے ضرب عضب آپریشن کے شانہ بشانہ ہیں۔سیمینار سے محفوظ یار خان،علامہ فیروز الدین رحمانی،علامہ شیخ سکندر حسین نور بخشی،علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،مفتی فیصل عزیزی،علامہ شاہدین اشرفی،علامہ علی کرار نقوی،مولانا منظر الحق تھانوی، اے اے فریدی،مولانا محبوب ، علامہ محسن اشراقی نوربخشی،مولاناقاری محمد یوسف ودیگر نے خطاب کیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اے وی ایل سی پولیس نے موٹرسائیکل چوری اور سرقہ شدہ موٹرسائیکلوں کی پارٹس خریدنے والے کباڑیوں سمیت 6 ملزمان ..
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سوئیپ پروجیکٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی معیار کے طرز پرماڈرن جی ٹی ایس کی ..
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی بحالی کی طرف پہلا قدم ہے‘محمود مولوی
پی ایس او کا مالی سال 2024کے نو ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
مہنگی بجلی ،لوڈشیڈنگ ،اًوربلنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، محمد سلیم عطاری
جماعت اسلامی رہنمائوں کی جانب سے پروفیسر عبدالغنی فاروق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
جماعت اسلامی سندھ کامختلف ادویات کی قلت اور بلیک میں زیادہ قیمت میں فروخت پرتشویش کا اظہار
گیلپ،جامعہ ہمدرد ،جامعہ کراچی اور اتالیق فانڈیشن کی اشتراک سے چار روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب
سرسید یونیورسٹی کے ستائیسویں کانووکیشن کے موقع پر 1100 سے زائدطلبا و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں
ایران سے اچھے تعلقات خطے کے مفاد میں ہیں اور ملک کو بھڑان سے نکالنے میں معاون ہوں گے،شہنیلہ خانزادہ
یوم مئی پرای او بی آئی پنشن میں اضافہ کیا جائی:پنشنرز فورم
میٹرک امتحانات،2مئی تک تمام ایڈمٹ کارڈ پورٹل پر اپ لوڈ کردیں گے،سید شرف علی شاہ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی