ریشین فیڈریشن کے سفیر الیگزے ڈیڈوف کا پاکستان اسٹیل کا دورہ

بدھ 8 اپریل 2015 19:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) رشین فیڈریشن کے سفیر الیگزے ڈیڈوف نے بدھ کو پاکستان اسٹیل کا دورہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان اسٹیل میجر جنرل (ریٹائرڈ) ظہیر احمد خان، ہلال امتیاز(ملٹری) اور ادارے کے سینئر افسران نے ریشین فیڈریشن کے سفیر کاپُرتپاک استقبال کیا۔ سی ای اوپاکستان اسٹیل اور ریشین فیڈریشن کے سفیر کے مابین باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہء خیال ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریشین فیڈریشن کے عزت مآب سفیر کو پاکستان اسٹیل کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ عزت مآب سفیر نے پاکستان اسٹیل کے کارخانوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے کاموں کے سلسلے میں اور پاکستان اسٹیل کے توسیعی منصوبے کے متعلق پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ کے موقف کا جائزہ بھی لیا۔ بعدازاں، چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان اسٹیل میجر جنرل (ریٹائرڈ) ظہیر احمد خان نے ریشین فیڈریشن کے سفیر الیگزے ڈیڈوف کو ادارے کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں