ریگولیٹری ڈیوٹی کے مسائل کو وفاقی بجٹ میں حل کرانے کی بھرپورکوشش کی جائیگی،ایس ایم منیر

فیڈریشن ہاوس میں مخالف گروپ نے لوٹ مار کا بازارگرم کررکھا تھا، فیڈریشن سے مخصوص ٹولے کوفارغ کردیا گیا ،تاجر رہنما ء

بدھ 8 اپریل 2015 19:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈانڈسٹری اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ری رولنگ ملز ایسوسی ایشن کے ریگولیٹری ڈیوٹی کے مسائل کو وفاقی بجٹ میں حل کرانے کی بھرپورکوشش کی جائیگی، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کئی سالوں کے بعد فیڈریشن ہاوس کادورہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم نوازشریف بھی فیڈریشن کی ایکسپورٹ ٹرافی میں شرکت کرینگے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پاکستان اسٹیل ری ر ولنگ ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے ،فیڈریشن کے صدر میاں محمد ادریس اور سینئر نائب صدر عبدالرحیم جانو کے اعزازمیں دئیے گئے عشائیے کے موقع پرکہی اس موقع پرسینیٹرعبدالحسیب خان، ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور فیڈریشن کے نائب صدر شاہ نوازاشتیاق نے بھی اظہارخیال کیا جبکہ عبدالسمیع خان،زبیر طفیل، ارشاد ماؤجی، گلزارفیروز،داروخان،ناصر الدین شیخ،وسیم وہرہ سمیت دیگر بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ایس ایم منیر نے کہا کہ فیڈریشن ہاوس میں مخالف گروپ نے لوٹ مار کا بازارگرم کررکھا تھااور بھارت میں منعقد کی گئی نمائش میں پاکستانی اسٹالز بھارتیوں کوہی فروخت کیے گئے ۔ وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت پاکستان کے صدر میاں محمد ادریس نے کہا کہ فیڈریشن سے مخصوص ٹولے کوفارغ کردیا گیا ہے ،گزشتہ 18سالوں سے فیڈریشن کو تباہ کردیا گیا تھا لیکن تین ماہ کے اندر مخالف گروپ ہواس باختہ ہوگئے ہیں اسی لیے ذاتیات پر کیچڑ اچھال رہے ہیں ۔

انہو ں نے بتایا کہ اسوقت فیڈریشن ہاوس میں پہلی مرتبہ مانیٹری پالیسی پرکام کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کو تجارتی پالیسی پیش کررہے ہیں جبکہ ISO9000 ، ایس ایم ایز اور این ٹی ایم پر بھی کام شروع کیا جاچکا ہے۔سینیٹرعبدالحسیب خان نے کہا کہ تاجربرادری کے سیلز ٹیکس کے مسائل کئی سالوں سے ہیں اور اب ایف پی سی سی آئی کی آواز ایوان بالا میں گونج رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم منیر کی سربراہی میں متحد ہے اور اب حکومت کے ساتھ بات کرنے کے لیے انداز تبدیل کرنے جارہے ہیں تاکہ مسائل کو فوری طورپر حل کیا جائے ۔ فیڈریشن کے سینئر نائب صدرعبدالرحیم جانو نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مخالف گروپ طاقت کا ایکبارپھر مظاہرہ کرکے دیکھ لے شکست سے دوچارہوگا۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی جانب سے کئی جعلی ایسوسی ایشن کے خلاف کاروائی جاری ہیں اور پاکستان ڈرائی بیٹری ایسوسی ایشن کی تحقیقات مکمل بھی ہوچکی ہے۔

فیڈریشن کے نائب صدر اور پاکستان اسٹیل ری رولنگ ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شاہ نوازاشتیاق نے کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن سال 1960 کام کررہی ہے اور اسوقت تقریبا ملک بھر میں ساڑھے چار سوسے زائد فیکٹریاں اورملیں اسٹیل ری رولنگ کی موجودہیں۔انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ غیر قانونی اقدام ہے جس سے پوری ری رولنگ انڈسٹری متاثر ہورہی ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں