بجلی پر سبسڈی کم ، گیس کی قیمتیں بڑھائی جائیں، آئی ایم ایف نے پاکستان کو مطالبات کی فہرست تھما دی

بدھ 8 اپریل 2015 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاکستان بجلی پر سبسڈی کم کرے، گیس کی قیمتیں بڑھائے، عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کو ایک بار پھر مطالبات کی فہرست تھما دی۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ٹیکس ریونیو میں اضافے کی اشد ضرورت ہے، آمدنی بڑھانے کے لئے بجلی پر سبسڈی میں کمی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ کرنا ہوگا، بجلی پر سبسڈی میں کمی سے حکومت کو آئندہ مالی سال80 ارب روپے فائدہ ہوگا، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے ایک طرف تو پاکستان میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے، تاہم دوسری جانب برآمدات میں بھی نمایاں کمی ہوگی، آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی کے دوران ٹیکس وصولی میں 22 ارب روپے کمی کا خدشہ ہے، ٹیکس کا دائرہ کار بہتر کرنے اور انتظامی مشینری کو درست کرنے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف کا کہنا ہے رواں مالی سال پاکستان میں اقتصادی ترقی کی شرح 4.3 فیصد اور مہنگائی کی شرح 5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں