کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

بدھ 8 اپریل 2015 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے مختلف کاروائیوں میں6 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ نارتھ ناظم آباد میں کے الیکٹرک کے دفتر میں قائم بینک کاونٹر سے ایک لاکھ ایک ہزار روپے غائب ہوگئے۔پولیس کے مطابق لیاری افشانی گلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ نارتھ کراچی میں فائرنگ سے ایک زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لیاری چاکیواڑہ میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئیے۔ بوٹ بیسن میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔ پریڈی اسٹریٹ پر پولیس نے کارروائی کر کے ایک ملزم گرفتار کرلیا۔ لانڈھی میں پولیس نے مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے۔ ادھر نارتھ ناظم آباد میں کے الیکٹرک کے دفتر میں قائم بینک کاونٹر سے ایک لاکھ ایک ہزار روپے غائب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چوری کا واقعہ کے الیکٹرک عملہ کی ملی بھگت کا نتیجہ لگتاہے۔ پولیس نے چوری کا مقدمہ دفعہ تین سو بیاسی کے تحت درج کرکے تفتیش کیلئے کے الیکٹرک کے تین سیکورٹی گارڈز کو حراست میں لیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں