سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس مکراچی کے مختلف اضلاع میں 6 گاربیج ٹرانسفر ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اپریل

مزید تجارتی خبریں

وقت اشاعت: 08/04/2015 - 22:45:04 وقت اشاعت: 08/04/2015 - 17:28:01 وقت اشاعت: 08/04/2015 - 16:50:35 وقت اشاعت: 08/04/2015 - 16:49:09 وقت اشاعت: 08/04/2015 - 16:49:09 وقت اشاعت: 08/04/2015 - 16:48:06 وقت اشاعت: 08/04/2015 - 16:48:06 وقت اشاعت: 08/04/2015 - 16:48:05 وقت اشاعت: 08/04/2015 - 16:39:41 وقت اشاعت: 08/04/2015 - 15:58:12 وقت اشاعت: 08/04/2015 - 15:58:11
- مزید خبریں

کراچی

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس مکراچی کے مختلف اضلاع میں 6 گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کے قیام کا فیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) حکومت عوام کو کچرے اور آلودگی سے پاک صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی زیر نگرانی کراچی کے مختلف اضلاع میں 6 گاربیج ٹرانسفر اسٹیشنز قائم کرے گی جبکہ ہر اسٹیشن سات سے آٹھ ایکڑ رقبے پر محیط ہوگا ۔ یہ فیصلہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی روشن علی شیخ کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا ۔

اجلاس میں بورڈ کے سیکریٹری ڈاکٹر نصرت علی پنہور ‘ تمام ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے علاوہ ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ محمد شبیہ صدیقی بھی شریک تھے ۔ ایم ڈی روشن علی شیخ نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری سندھ کی خصوصی ہدایت ‘ دلچسپی اور رہنمائی میں صوبے کو صاف ستھرا بنانے اور عوام کو صاف ستھرا اور پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے حکومتی اقدامات جاری ہیں اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا قیام اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہر بھر کے ٹھوس کچرے کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے اور اسے کارآمد بناکر حکومتی ریونیو میں اضافہ کرنے کے لئے کورنگی کازوے ملیر ندی ‘ میوہ شاہ قبرستان کے نزدیک ‘ شرافی گوٹھ لیاری ایکسپریس وے کے نزدیک ‘ سہراب گوٹھ نزد لیاری ایکسپریس وے ‘ عیسیٰ نگری نزد لیاری ایکسپریس وے اور صفورہ گوٹھ کے نزدیک جی ٹی ایس

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

08/04/2015 - 16:49:09 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان