ٹاپس نے پاکستان اسٹیل کے افسران کے لیئے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا

بدھ 8 اپریل 2015 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ٹاپس نے پاکستان اسٹیل کے افسران کے مطالبات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ سی ای او پاکستان اسٹیل کو پیش کر دیا ہے․ چارٹر آف ڈیمانڈ میں افسران کو طویل عرصہ سے درپیش مسائل جن میں گذشتہ کئی سالوں سے وفاقی بجٹ میں ہونے والے تنخواہوں میں اضافے ،ڈبل گریجوٹی کی ادائیگی اور ترقیوں کے حوالے سے محرومی جیسے امور کے علاوہ مختلف انتظامی مراعات اور سہولیات کے حوالے سے کارکنان کے مقابلے میں افسران کو کم مراعات اور سہولیات کا حصول بھی شامل ہے ․ جو افسران میں شدید بے چینی اور احساس محرومی کا سبب ہیں․ اس حوالے سے ٹاپس نے متعدد خطوط تحریر کیئے جانے کے باوجود انتظامیہ کی سرد مہری کے رویہ کے بعد باقاعدہ چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹاپس کے صدر محمد شاہد اور جنرل سیکریٹری عادل خان نے سی ای او پاکستان اسٹیل سے چارٹر آف ڈیمانڈ پر جلد از جلد مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں