رینجرز کا ملیر کے علاقے پپری میں جوا کے اڈوں پر اچانک چھاپہ ،8سے زائدجواری گرفتار

بدھ 8 اپریل 2015 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) رینجرز کا ملیر کے علاقے پپری میں جوا کے اڈوں پر اچانک چھاپہ ، 4سے زائد اڈوں پر جوا کھیلنے میں میں مصروف8 سے زائد مالکان اور جواری گرفتار ، علاقہ کے عوام میں خوشی کی لہر ۔۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ؛ بن قاسم کے علاقے پپری میں پولیس کی سرپرستی میں چلنے والے 12سے زائد جوا کے اڈوں کے خلاف علاقے کے سیاسی و سماجی تنظیمیں مسلسل احتجاج کرتی رہی ہیں ، گذشتہ شب اچانک بن قاسم رینجرز کے اہلکاروں نے بڑی تعداد میں پپری کے مختلف علاقوں سندھی گوٹھ ، فٹبال گراوٴنڈ ، نیو الہ بخش حمایتی گوٹھ حقڑا مارکیٹ، مرید گوٹھ روڈ میں چلنے والے چار جوا اور سٹے کے اڈوں پر چھاپہ مارا تو پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر جوا میں مصروف جواریوں کو اڈوں کے مالکان سمیت گرفتار کرلیا ، اطلاع پر پورے علاقے میں خوشی کی لہر پھیل گئی ، واضع رہے کہ چند روز قبل جوا کے اڈوں کے خلاف سیاسی و سماجی و علاقے کے معززین کا مشترکہ اجلاس ہوا تھا جس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بند کرانے کا مطالبہ کیا گیا ، اس سلسلے میں جب صحافیوں کی جانب سے ایس ایچ او بن قاسم سے رابطہ کیا گیا تھا تو انہوں نے صحافیوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پپری میں کوئی جوا کا اڈا نہیں ، علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ ایس ایچ او بن قاسم سمیت اس کی پولیس پارٹی کو فوری طور پر ہٹا کر ذمہ دار پولیس افسر مقرر کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں