جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماؤں کو بے بنیاد الزامات کے تحت پھانسی کی سزائیں دی جارہی ہیں‘ نعمت اللہ خان

بدھ 8 اپریل 2015 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) سابق ناظم کراچی و سابق رکن اسمبلی سندھ نعمت اللہ خان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے بھونڈے الزامات کے تحت جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو پھانسی کی سزائیں دینا ظلم ہے‘ پھانسی کی یہ سزائیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکنے کے لیے اقوام متحدہ مداخلت کرے‘ سزائیں بھارت نوازی اور پاکستان دشمن کا ثبوت ہیں۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے مذمتی بیان میں کہی۔ نعمت اللہ خان نے کہا کہ حسینہ واجد حکومت پاکستان دشمنی کی آگ میں جل رہی ہے یہی وجہ ہے کہ بھونڈے الزامات کے تحت مقبول ترین جماعت جماعت اسلامی کے محب وطن رہنماؤں کو نام نہاد ٹریبونل کے ذریعے سزائیں دلوائی جارہی ہیں۔ ڈھاکا میں جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما قمرالزماں کو جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کے تحت پھانسی دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل عبدالقادرملا‘ مطیع الرحمن نظامی‘ مولانا ابوالکلام کوپھانسی دی جا چکی ہے جب کہ قمرالزماں‘ عبدالسبحان سمیت کئی رہنماؤں کو یہ سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار پاکستان میں دہشت گردوں کی پھانسیوں کے مخالف مگر اسلام پسند تحریک کے رہنماؤں کی پھانسی کی ناحق سزاؤں پر خاموش ہیں جو ان کے دہرے معیار کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ صورت حال کا فوری نوٹس لے اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی پھانسیوں کا سلسلہ رکوائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں