کراچی ،کیماڑی میں رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 5دہشت گرد ہلاک ،2اہلکار زخمی

بدھ 8 اپریل 2015 16:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) کیماڑی کے علاقے میں رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز نے مطلوب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیماڑی کے علاقے ٹاپو میں ایک مکان پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں کی جانب سے ان پر دستی بموں سے حملہ اور فائرنگ شروع کر دی گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

رینجرز حکام کے مطابق مارنے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے الیاس کشمیری گروپ سے تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں کراچی میں گروپ کا امیر فہد بھی شامل ہے جب کہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت عمر، طلحہ، عبدالرف جاوید اور حسنین کے ناموں سے ہوئی ہے۔سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد رینجرز کے سیکٹر کمانڈر پر حملے میں ملوث تھے ۔دہشت گرد ایکسپو سینٹر پر حملے کا منصوبہ بنارہے تھے ۔مارے جانے والوں میں کالعدم تحریک طالبان اور القاعدہ کے کارندے شامل ہیں ۔ترجما ن رینجرز کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں