تجارتی مراعات کے باوجود ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں ضافہ نہ ہوسکا
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اپریل

کراچی

تجارتی مراعات کے باوجود ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں ضافہ نہ ہوسکا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)تجارتی مراعات ملنے کے باوجود ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں قابل ذکر اضافہ نہ ہوسکا۔ ایکسپورٹس کا حجم 8 ماہ کے دوران 9 ارب ڈالر کے قریب ہی رہا۔ٹیکسٹائل ملرز کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا فروری ٹیکسٹائل برآمدات کی مالیت 9اعشاریہ2ارب ڈالر تک محدود رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے محض 10 کروڑ ڈالر زائد ہے۔

ملرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے اور دوسری جانب یورو کی قدر میں کمی سے ملکی ٹیکسٹائل مصنوعات یورپیوں کو مہنگی پڑنے کے باعث ان کی مانگ میں اضافہ نہ ہوسکا۔ٹیکسٹائل ملرز کے مطابق یورپی خطے کو درپیش معاشی چیلنجز کا حل نہ نکلا تو صارفین کی قوت خرید مزید کمزور پڑجانے سے ملکی ٹیکسٹائل برآمدات کو کافی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

08/04/2015 - 13:00:52 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان