این اے 246 کے عوام اسٹیبلیشمنٹ کی پارٹیوں کو نہیں، ایم کیو ایم کو ہی کامیاب کریں، عمران خان کو عزیز آباد میں جلسے پر پیشگی مبارکباد دیتا ہوں،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کاخطاب

بدھ 8 اپریل 2015 11:16

این اے 246 کے عوام اسٹیبلیشمنٹ کی پارٹیوں کو نہیں، ایم کیو ایم کو ہی کامیاب کریں، عمران خان کو عزیز آباد میں جلسے پر پیشگی مبارکباد دیتا ہوں،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کاخطاب

طکراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ این اے 246 کے عوام اسٹیبلیشمنٹ کی پارٹیوں کو نہیں، ایم کیو ایم کو ہی کامیاب بنائیں گے، عمران خان کو عزیز آباد میں جلسے پر پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر این اے 246 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مہم سے خطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ این اے 246 عزیز آباد کی نشت پر ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم عوام کے ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جناح گراونڈ میں جلسہ ضرور کریں مگر یادگار شہدائے کے تقدس کو بھی برقرار رکھیں۔ پی ٹی آئی جلسے میں شہر بھر سے لوگ لائے گی، مگر ایم کیو ایم کے لئے این اے 246 کا ضمنی الیکشن جیتنے کے لئے اسی حلقے کے عوام کی حمایت ہی کافی ہے۔ الطاف حسین نے کارکنوں سے کہا کہ 23 اپریل کو پوری توانائی کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پر آئیں اور قطاروں میں کھڑے رہنا پڑیں، تو بھی برداشت کریں اور پارٹی کو کامیاب بنائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں