الطاف حسین مفرور ہیں ان کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں، تحریک انصاف

ہمارے کسی کارکن پر حملہ ہوا تو ذمے داری ایم کیوایم پر عائد ہوگی،عمران اسماعیل

منگل 7 اپریل 2015 23:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف پاکستان سے مفرور ہیں ان کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں جب کہ نائن زیرو ان کی جائیداد ہے اسے بھی سیل کیا جائے۔

(جاری ہے)

کراچی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے لیے کریم آباد میں انتخابی کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ ہم نے عوام کو ا?زاد کرانا تھا جو کردیا ہے، ملک میں قانون سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہئے، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین ایک مفرور ا?دمی ہیں انہیں ٹیلی ویڑن پر نہ آنے دیا جائے جب کہ ان کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں اور نائن زیرو ان کی جائیداد ہے اسے بھی سیل کیا جائے۔

اس موقع پر این اے 246 کے امیدوار عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی کارکن پر حملہ ہوا تو ذمے داری ایم کیوایم پر عائد ہوگی، حلقے کے عوام سے کہتا ہیں وہ کسی دباوٴ میں نہ آئیں، ایم کیوایم تحریک انصاف سے خوف زدہ ہے کیونکہ کراچی میں پہلی بار کسی نے متحدہ کو چیلنج کیا ہے تاہم تحریک انصاف کا مقصد تصادم نہیں اور ہم ڈرنے والے بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر گلی کوچے میں ہمارا بھرپور استقبال کیا جارہا ہے کراچی کے لوگ بھی اب تبدیلی کے منتظر ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں