شہید بے نظیر

منگل 7 اپریل 2015 22:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی لیاری میں چار ٹاوٴنز کے لیے مختص 50 فیصد نشستیں ختم کرنے کے لیے ایک پرائیویٹ بل منگل کو سندھ اسمبلی اجلاس میں متعارف کرا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی ( ترمیمی ) بل متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سید خالد احمد نے متعارف کرایا ۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے اس بل کی مخالفت نہیں کی ۔ اس بل میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی ایکٹ کی شق 6 ( II ) کو منسوخ کیا جائے ۔ اس شق کے تحت کراچی کے چار ٹاوٴنز لیاری ، کیماڑی ، ملیر اور گڈاپ کے لیے یونیورسٹی کی 50 فیصد نشستیں مختص کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں