تحریک انصاف کے تحت کریم آباد سے انتخابی مہم ریلی نکالی گئی

منگل 7 اپریل 2015 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے منگل کو کریم آباد سے واٹر پمپ سے ریلی نکالی جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے عمران خان کی تصاویر اور پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی کے این اے 246 سے نامزد امیدوار عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم جناح گراؤنڈ خالی کرے کیونکہ تحریک انصاف 19 اپریل کو یہاں جلسہ کرے گی۔ 9 اپریل کو عمران خان یہاں کا دورہ کریں گے اور یادگار شہداء پر فاتحہ کریں گے اور جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے ایم کیو ایم سے متنبہ کیا کہ وہ شرارت سے باز رہے اور انتظامیہ پرامن انتظامات کے لئے فول پروف انتظامات کرے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں