جامعہ کراچی: آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیر اہتمام ورکشاپ 9 اپریل کو ہوگا

منگل 7 اپریل 2015 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) جامعہ کراچی کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیر اہتمام اورپاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،انسٹیٹوٹ آف ریسرچ پروموشن اور منسٹری آ ف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے ایک روزہ ورکشاپ بعنوان: ”ساز گار ماحول اورمسائل کے حل کے لئے تحقیق کی حوصلہ افزائی“ بروز جمعرات09 اپریل 2015 ء کو صبح 10:00 بجیکلیہ علوم کے کونسل روم میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمان خطبہ استقبالیہ جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصرصدارت کرینگے اور چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم وصحت کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے شیخ ارمان حسین مہمان خصوصی ہونگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں