تمام پاکستانی شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہونا چاہئے، مسیحی بھائیوں کو اقلیت نہیں بلکہ اپنا بھائی سمجھتے ہیں،سلطان قمر صدیقی

منگل 7 اپریل 2015 22:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) فشرمینز کو آپریٹو سوسائٹی کی ایمپلائیز یونین کی جانب سے کرسچن بھائیوں کے ایسٹر ڈے کے موقع پرFCSکے بورڈ روم میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس کے مہمانِ خصوصی قائم مقام چیئرمین سلطان قمر صدیقی تھے۔ تقریب میں بڑی تعداد مین مسیحی بھائیوں کے ساتھ ساتھ مسلم بھائیوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر سلطان قمر صدیقی نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید رانی بینظیر بھٹو نے ہمیشہ اقلیتی برادری کو اپنا بھائی سمجھا اور ان کا احترام کیا ہے۔

انہی کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے چیئرمین FCSڈاکٹر نثار مورائی نے ان کے جائز حقوق دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اور ایسٹر ڈے کی خوشی کے موقع پر انہیں تنخواہ اور بونس کی ادایگی کرادی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقلیت برادری کو ہم مسلم برادری کی طرح ہی سمجھتے ہیں، جس کی واضع مثال ان کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کرنے سمیت انتخابات میں برابری کی سطح پر ووٹ ڈالنے کا حق بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہی سرانجام دیا ہے۔

پاکستان میں صرف ایک ہی قومیت ہے وہ ہے پاکستانی قوم۔ اور تمام پاکستانی شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہونا چاہئے۔ ہم مسیحی بھائیوں کو اقلیت نہیں بلکہ اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا مزید کہا کہ مسیحی بھائی اپنا اپنا کام ڈسپلن کے ساتھ جاری رکھیں، ان کے تمام حقوق ہم دیتے رہیں گے۔ایسٹرڈے کے موقع پر قائم مقام چیئرمین سلطان قمر صدیقی نے تمام مسیحی بھائیوں کو مبارکباد دی اور اس سلسلے میں کیک بھی کاٹا گیا۔

اس موقع پر FCS ایمپلائیز یونین کے ایگزیکیٹو کمیٹی کے ممبررفیق سرداراور ڈیوڈ لبا و دیگر رہنماؤں نے ڈاکٹر نثار مورائی کی شاندار کاوشوں پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اور قائم مقام چیئرمین سلطان قمر صدیقی کا ایسٹرڈے کی تقریب میں شرکت کرنے اور مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔تقریب میں ڈائریکٹرز محمد خان چاچڑ، ابوذر ماڑی والا، سلیمان سندھی، خان میر خان، رمضان ملاح، سید سہیل عابدی، آغا ناصر حسین، سلیم تنولی، حمید بھٹو، رحمان خان، مصدق جواد حسین اور دیگر نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

زیر اہتمام ایسٹر ڈے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام چیئرمین سلطان قمر صدیقی نے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم مسیحی برادری کا احترام کرتے ہیں، ایف سی ایس نے اپنے مسیحی ملازمین کو ایسٹرڈے کے موقع پر تاریخ میں پہلی دفعہ بونس دیاہے تاکہ مسیحی برادری ایسٹرڈے مناسکے ۔ ایسٹر ڈے کے موقع پر تنخواہ اور بونس قبل ازوقت دیکر اس کا ثبوت دیا ہے کہ ہم ہر پاکستانی کی خوشیوں کو دوبالا کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر ایسٹر ڈے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا، اور ملک کی سالمیت کے لیئے خصوصی طور پر دعائیں بھی مانگی گئی۔یونین رہنما رفیق سردار نے اپنے خطاب مین کہا کہ چیئرمین ڈاکٹر نثارمورائی اور قائم مقام چیئرمین سلطان قمر صدیقی فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی اور ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیئے سرگرمِ عمل ہیں۔ ہم ان کی کاوشوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

ڈائریکٹر مینٹیننس محمد خان چاچڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ملازمین کو یکساں سہولتیں فراہم کررہے ہیں، محنت کرنے والے ملازمیں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ کام کاج سے جی چرانے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ منعقد تقریب میں ڈائریکٹر ابوذر ماڑی والا، خان میر خان، رمضان ملاح، سلیمان سندھی، سہیل عابدی، کوآرڈینٹر سلیم تنولی، حمید بھٹو، مصدق جواد حسین ، رحمان خان ، آغا ناصراور یونین رہنما ڈیوڈ لبا، سرفراز بھٹی، پطرس عنایت، اکرم مراد، ریاض بشیر ، طارق وارث اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں