رابطہ عوام مہم کراچی کے عوام کو بیدار کرے گی، سید مفخر علی

رابطہ عوام مہم کے ذریعے کراچی کو دہشت اور وحشت کی سیاست سے نجات دلائیں گے، محمد قاسم خان

منگل 7 اپریل 2015 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) رابطہ عوام مہم کراچی کے حالات کی سمت کو متعین کرے گی۔ ظلم کے نظام کے خاتمے کے لئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ مراعات یافتہ طبقہ نے پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔ جماعت اسلامی ہی پاکستان کو بحران سے نکال سکتی ہے۔ یہ بات جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے قائم مقام امیر سید مفخر علی نے جماعت اسلامی کورنگی شرقی زون کے تحت اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر امیر زون محمد قاسم خان، سیکریٹری عبد الوحید خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

سید مفخر علی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عوام کو متحرک کرنے اور اُنہیں بیدار کرنے کے لیے رابطہ عوام مہم شروع کی ہے۔ کارکنان گھر گھر جاکر جماعت کا دعوتی پیغام لوگوں تک پہنچائیں۔ جماعت اسلامی کی پہچان دیانت اور امانت ہے۔ ہم اللہ کی رضا کیلئے بندگان خدا کی خدمت کرتے ہیں اور اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔ امیر زون محمد قاسم خان نے کہا کہ رابطہ عوام مہم کیلئے کارکنان مساجد کی سطح پر خصوصی گروپ بناکر لوگوں سے رابطہ کریں۔ عوام جماعت اسلامی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ رابطہ عوام مہم کراچی کو دہشت اور وحشت کی سیاست سے نجات دلائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں