ٹیلی نار پاکستان نے 3Gسے آراستہ ہینڈ سیٹس متعارف کرادیئے
منگل 7 اپریل 2015 21:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ملک میں 3Gاور انٹرنیٹ کے استعمال کو مزید فروغ دینے کے ضمن میں ٹیلی نار پاکستان نے 3Gسے آراستہ موزوں قیمت ہینڈ سیٹس متعارف کرنے کاا علان کردیاہے ۔یہ اعلان منگل کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا گیا ۔ٹیلی نارڈیوائسز پورٹ فولیو میں اب تک ٹیلی نارایزی 3G اورٹیلی نار اسمارٹ 3Gہینڈ سیٹس شامل ہیں -ٹیلی نارایزی 3Gفرنٹ کیمرے اور سوشل میڈیا ایپلی کیشنز (فیس بک، ٹویٹر اور Whatsapp ) سے مزین ہے جبکہ ٹیلی نار اسمارٹ 3Gملک میں سستے ترین اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے جس میں سوشل میڈیا ایپس کے ساتھ ٹیلی نار میوزک ، ٹیلی نارایپ اسٹور، وائبر، اسکائپ پہلے سے ہی موجود ہیں۔
ٹیلی نارڈیوائسز کی بدولت اب کم اوردرمیانی آمدنی والے افراد بھی 3Gاور انٹرنیٹ کے فوائد سے استفادہ کرسکیں گے۔(جاری ہے)
ٹیلی نار پاکستان کے صارفین کو ان ہینڈسیٹس پر 18 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جائے گی، جو کہ پاکستان میں کسی بھی ہینڈ سیٹ پر فراہم کی جانے والی سب سے طویل وارنٹی ہے۔ مزید برآں ٹیلی نارپاکستان کے صارفین ان ہینڈ سیٹس کے ساتھ پہلے چھ ماہ تک 600 روپے کے بیلنس اور3GB ڈیٹا سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔
دونوں ہینڈ سیٹس 15اپریل 2015سے پاکستان بھرمیں تمام ٹیلی نار سیلز اینڈ سروس سینٹرز اورفرنچائزز کے علاوہ منتخب کردہ موبائل شاپس پر بھی دستیاب ہوں گے ۔ٹیلی نارپاکستان نے ان ڈیوائسزکی صارفین تک رسائی کو مستحکم بنانے کیلئے i2پاکستان کواپنے ڈسٹربیوشن اور وارنٹی پارٹنر کے طور پر منتخب کیا ہے جو کہ ملک بھر میں 800 سے زائد کلیکشن پوائنٹس رکھتا ہے۔اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسرعرفان وہاب خان نے کہا کہ ہم تمام حلقوں بالخصوص دیہی علاقوں اور کم آمدنی کمانے والے طبقات سے 3Gکی بڑہتی ہوئی ڈیمانڈ دیکھ رہے ہیں۔ 3G سے آراستہ ہینڈ سیٹس کا اجراء ہمارے سب کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کے عزم کی ترجمانی کرتا ہے ۔ہم مستقبل میں بھی اپنے ڈیوائس پورٹ فولیو اور3G نیٹ ورک کو مزید مستحکم بناتے ہوئے ملک میں انٹرنیٹ کو مزید فروغ دینے کے ضمن میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔78 شہروں اور قصبوں میں 35لاکھ 3G سبسکرائبرز کے ساتھ، ٹیلی نار پاکستان نے شعبے میں سب سے بڑے اور تیزی سے ترقی کرنے والے 3Gنیٹ ورک کے اعزاز کو برقرار رکھا ہوا ہے۔موجودہ کمرشل رول آؤٹ کے مرحلے میں ، ٹیلی نار 3G سروسزکرک، ٹانک، ڈیرہ اللہ یار، شانگلہ، گمبٹ، چکوال اوربارکھان میں متعارف کرائی جا چکی ہیں۔ان علاقوں میں ٹیلی نار پاکستان کے صارفین 2 ہفتے تک 3G سروسز مفت استعمال کرسکیں گے۔ صارفین کومفت 3G ٹرائل سروس ختم ہونے کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس اور ٹیلی نار پاکستان کی ویب سائٹ پردی جائے گی۔3Gکی مفت ٹرائل آفرکے تحت کسٹمرزہرروزMB 50 کا مفت ڈیٹا استعمال کرسکیں گے جبکہ2G پر ڈیٹا سروسزحسب معمول چارج کی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ‘ جماعت اسلامی کاضلع غربی میں بڑے احتجاج کا انتباہ
پاکستانی قوم تمام ممالک سے برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات اور خطے میں پائیدار امن چاہتا ہے ،براہ پاکستان ..
صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری کا اچانک لانڈھی جیل کا دورہ
جدت کے در انجینئرز پر کھلیں گے، قونصل جزل رشین فیڈریشن
پاکستانی قوم تمام ممالک سے برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات اور خطے میں پائیدار امن چاہتا ہے ،شاداب رضا ..
سرجانی ٹاؤن میں نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
بیٹی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے ملزم کو ماں باپ نے گولیاں ماردیں
سپریم کورٹ کراچی ،تجاوزات کیس جمعرات کو سماعت کیلئے مقرر
صدر ایران ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری اور وزیراعلیٰ ہائوس میں گورنر ووزیر اعلیٰ ..
گورنرسندھ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
پرانی گاڑی دو نئی لو، سوزوکی نے زبردست آفر متعارف کرادی
بیٹی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے ملزم کو ماں باپ نے گولیاں ماردیں، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی