نواز شریف کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان بتدریج امت مسلمہ کی قیادت کے منصب کی طرف ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اپریل

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 07/04/2015 - 21:44:03 وقت اشاعت: 07/04/2015 - 21:42:19 وقت اشاعت: 07/04/2015 - 21:42:19 وقت اشاعت: 07/04/2015 - 21:42:19 وقت اشاعت: 07/04/2015 - 21:38:34 وقت اشاعت: 07/04/2015 - 21:38:34 وقت اشاعت: 07/04/2015 - 21:38:34 وقت اشاعت: 07/04/2015 - 21:37:36 وقت اشاعت: 07/04/2015 - 21:37:36 وقت اشاعت: 07/04/2015 - 21:37:36 وقت اشاعت: 07/04/2015 - 21:36:24
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

نواز شریف کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان بتدریج امت مسلمہ کی قیادت کے منصب کی طرف بڑھ رہا ہے،علی اکبر گجر

تمام پاکستانی حرمین شریفین کے ایک ایک ذرے کے لئے لاکھوں جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں،نائب صدر مسلم لیگ (ن)سندھ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان بتدریج امت مسلمہ کی قیادت کے منصب کی طرف بڑھ رہا ہے․حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ تمام پاکستانی حرمین شریفین کے ایک ایک ذرے کے لئے لاکھوں جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں․ سعودی عرب امت اسلامیہ کی عقیدت و احترام کا مرکز ہی نہیں مملکت خدادا پاکستان کا عظیم محسن بھی ہے․ پاکستان مسلم لیگ(ن) یمن کے معاملے پر قومی امنگوں کا ساتھ دینے کا یقین دلاتی ہے․ عالم اسلام کا اتحاد اور علاقائی تنازعات کو بڑے تصادم سے بچانے کے لئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے اقدامات کو عالمی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے یمن کی مخدوش صورتحال اور مشرق وسطی میں ممکنہ نئی صف بندیوں پر قوم کو اعتماد میں لینے کے سلسلے میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے پر وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی دوراندیشی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان کے مفادات کے تحفظ اور عالم اسلام کے اتحاد کو ناگزیر سمجھتی ہے․ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تجاویز اور تجزیئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔



اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

07/04/2015 - 21:38:34 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان