پارکس و پلے گراوٴنڈ ز کی تعمیرو ترقی اور ان کی دیکھ بھال پر خصو صی توجہ مرکوز رکھی جائے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

منگل 7 اپریل 2015 19:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہا ہیکہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے پارکس و پلے گراوٴنڈ ز کی تعمیرو ترقی اور ان کی دیکھ بھال پر خصو صی توجہ مرکوز رکھی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ سائٹ زون میں موجودقدیم ٹرانس لیاری پارک کا معائنہ کرتے ہوئے کیا سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے ایڈمنسٹریٹر کو بتایا کہ ٹرانس لیاری پارک کو قدیمی حیثیت حاصل ہے لہذا انتظامیہ اس پارک کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے ایڈمنسٹریٹر نے موقع پر موجودنمائندوں کو یقین دلایا کہ ٹرانس لیاری پارک کی تعمیر وترقی کیلئے ہنگامی طورپر اقدامات کیئے جائیں گے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرانس لیاری پارک کی تعمیر وترقی کیلئے جلد از جلد لائحہ عمل مرتب کیا جائے جبکہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجوددیگر تمام پارکس میں لائیٹس کی تنصیب یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کی صورتحال مذید بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں تا کہ نوجوان بچوں بوڑھوں اور خواتین کو صحت مند اور پر فضاء ماحول میسر آسکے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ سے ان کے اندر موجود صلاحیتوں کو مذید سنورا جاسکتا ہے انہوں نے پارکس و پلے گراوٴنڈ ز میں خصوصا شام کے اوقات میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھنے اوران مقامات پر عملہ کی ڈیوٹی شفٹوں میں تقسیم کرکے صفائی ستھرائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی موقع پربلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو بلدیہ غربی کی حدود میں موجود پارکس و پلے گراؤنڈز کی تعمیر مرمت اور مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چاروں زونو ں کے افسران و عملہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے شب وروز جد وجہد میں مصروف عمل ہیں جبکہ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا کام بھی تسلسل سے جاری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں