سندھ اسمبلی ، بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی میں چار ٹاوٴنز کیلئے مختص 50 فیصد نشستیں ختم کرنے کیلئے بل متعارف کرادیا گیا

منگل 7 اپریل 2015 19:20

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی میں چار ٹاوٴنز کے لیے مختص 50 فیصد نشستیں ختم کرنے کے لیے ایک پرائیویٹ بل منگل کو سندھ اسمبلی میں متعارف کرا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی ( ترمیمی ) بل متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم ) کے رکن سید خالد احمد نے متعارف کرایا ۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے اس بل کی مخالفت نہیں کی ۔ اس بل میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی ایکٹ کی شق 6 ( II ) کو منسوخ کیا جائے ۔ اس شق کے تحت کراچی کے چار ٹاوٴنز لیاری ، کیماڑی ، ملیر اور گڈاپ کے لیے یونیورسٹی کی 50 فیصد نشستیں مختص کی گئی ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں