سندھ اسمبلی ، میرے اعلان کے باوجود تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجے گئے تھے ،آغا سراج درانی

منگل 7 اپریل 2015 19:19

سندھ اسمبلی ، میرے اعلان کے باوجود تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجے گئے تھے ،آغا سراج درانی

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی نے منگل کو بالآخرسندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے چار ارکان سندھ اسمبلی کے استعفیٰ کے بارے میں اپنے اعلان کی وضاحت کر دی اور کہا کہ میرے اعلان کے باوجود یہ استعفیٰ الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجے گئے تھے ۔ اسپیکر نے یہ وضاحت متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد کے نکتہ اعتراض پر کی ۔

(جاری ہے)

سید سردار احمد نے آئین اور اسمبلی کے قواعد انضباط کار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چار ارکان کے استعفیٰ منظور ہو چکے ہیں اور اسپیکر اس کا اعلان بھی کر چکے ہیں ۔ آغا سراج درانی نے اعتراف کیا کہ انہوں نے استعفیٰ منظور ہونے کا اعلان کیا تھا اور کہاکہ میرے اعلان کے باوجود سیکرٹری سندھ اسمبلی نے یہ نوٹ لکھا تھا کہ ارکان ذاتی سماعت کا موقع چاہتے ہیں ۔ میں نے ان ارکان کو بلایا اور انہوں نے درخواست کی کہ ان کے استعفیٰ منظور نہ کیے جائیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں