پنجاب حکومت کی جانب سے دریائے سون پر غابر ڈیم کی تعمیر کی تیسری مرتبہ منظوری

muhammad ali محمد علی منگل 7 اپریل 2015 18:45

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) پنجاب حکومت نے دریائے سون پر غابر ڈیم کی تعمیر کی تیسری مرتبہ منظوری دے دی ہے۔ غابر ڈیم کی تعمیر کی منظوری پہلی مرتبہ 2009 میں ایکنک کی جانب سے دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ڈیم کی تعمیر کی ابتدائی لاگت 2 ارب 11 کروڑ روپے تھی تاہم اب وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیم کی تعمیر کیلئے 4 ارب 94 کروڑ کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ ڈیم کے تعمیر ہو جانے کے بعد اس میں 66 ہزار 207 کیوبک فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں