جامعہ اردو : ایم اے سال اول و دوم (پرائیویٹ)کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں20اپریل تک توسیع کردی گئی

منگل 7 اپریل 2015 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)وفاقی اردویونیورسٹی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور کے مطابق ایم اے سال اول و دوم (پرائیویٹ)کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں20اپریل2015تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

طلبا کو ہدایت ہے کہ وہ اپنے امتحانی فارم عبدالحق اور گلشن اقبال کیمپس،ایم ایس سی بلاک(مین گیٹ )پر قائم کاؤنٹرزسے لازمی چیک کروالیں ۔ایم اے سال اول و دوم کی امتحانی فیس3ہزار روپے جبکہ فارم کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں