کھیل کے میدانو ں اور تفریحی پارکوں کی سرکا ری زمین وا گزار کروائی جا ئے ،کمشنر کراچی

منگل 7 اپریل 2015 16:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی کی نے کہا کہ کھیل کے میدانو ں اور تفریحی پارکوں کی سرکا ری زمین وا گزار کروائی جا ئیں اور اس با ت کا خاص خیال رکھا جا ئیں کہ لو گوں کے ساتھ زیاتی نہ ہو ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں جا ری صفائی مہم اور تجا وزات سے متعلق منعقدہ ایک اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف ، ایس ایس پی انٹی انکروچمنٹ عارف عزیز،میونسپل کمشنر اور شہر کے تمام ڈسٹرکٹ میو نسپل کمشنر ز شرکت کی ،کمشنر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ یہ اجلاس وزیر بلدیا ت شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر بلا یا گیااورانکی ہدایت کے مطابق شہر بھر میں صفائی اور تجا وزات کے خلاف مہم جا ری ہے اور یہ مہم بھر پو ر طریقے سے جا ری رکھی جائیگی بلکہ یہ مہم اس وقت تک جا ری رکھی جا ئیگی کہ جب تک مثبت نتائج حاصل نہ کر لیئے جا ئیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کو ئی غفلت نہ برتی جا ئے اور انھو ں نے کہا کہ حکومت عوام کو تفریحی کے مقامات پر پر سکون اور با حفاظت ماحول فراہم کرنا چاہتی ہے تاکہ تفریحی مقامات میں آنے والے عوام میں تحفظ اور اعتماد کا احساس اجاگر ہو ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں