ممتاز ہدایتکار سنگیتا بیگم کا اپنی نئی فلم کراچی میں بنانے کا اعلان

منگل 7 اپریل 2015 13:33

ممتاز ہدایتکار سنگیتا بیگم کا اپنی نئی فلم کراچی میں بنانے کا اعلان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ءء) پاکستان فلم ایڈسٹری کی ممتاز ہدایتکار سنگیتا بیگم نے اپنی نئی فلم کراچی میں بنانے کا اعلان کردیا جس کا نام ”ہمیشہ مس یو“ تجویز کیا گیا ہے‘فلم کی تمام تر شوٹنگ کراچی میں کی جائیگی-ان خیالات کااظہار انہوں نے سٹی اونر ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم کی جانب سے واٹر بورڈ آفیسرز کلب میں پاکستان فلم ٹی وی اینڈ جرنلسٹس ایوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزا زمیں منعقد کی گئی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

ا نہوں نے کہا کہ کراچی ثقافتی اور صحافتی اعتبار سے بڑا اہم شہر ہے‘ اس موقع پر گلوکارہ رینا عرفان نے خوبصورت نغمات سنا کر محفل کو یاد یادگار بنادیا۔ تقریب میں ٹیلی ویژن کے فنکار عرفان کھوسٹ نواب حسن صدیقی‘ ذکریا پولانی‘ عامر مسعود شیخ‘ رضوان صدیقی‘ محمود احمد خان‘ ڈاکٹر بلند اقبال‘ مظہر خان‘ فلم ساز ملک عزیز اعوان‘ ذکریا پولانی‘ گلوکار ایم افراہیم‘ امجد رانا‘ جمال اکبر‘ فیصل ندیم‘ راشد لطیف‘ عبدالباسط کرنل اطہر گیلانی‘ کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اے ایچ خانزادہ سمیت دیگر صحافتی و ثقافتی شخصیات اور فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے عہدیدار چیئرمین اطہر جاوید صوفی صدر عبدالوسیع قریشی‘ نائب صدر جنید رضوی‘ جنرل سیکریٹری پرویز مظہر‘ جوائنٹ سیکریٹری ذیشان صدیقی‘ الطاف عمرانی‘ اشرف میمن‘ لیاقت مغل‘ حفیظ انصاری‘ راشد فاطمی‘ رجب علی‘ محترمہ خورشید حیدر و دیگر بھی شریک ہوئے‘ سنگیتا نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے فنکاروں کو زندہ رکھا ہوا ہے جو محفلیں سجاتے ہیں وہ ثقافت کے شعبے میں اہم تصور کی جاتی ہے‘ اداکا عرفان کھوسٹ نے کہا کہ قلم کا علم اٹھانے والے ان لکھاریوں کی تقریب میں شرکت کرکے میں حقیقی خوشی محسوس کررہا ہوں۔

(جاری ہے)

ہمارے فلمی اخبارات اور شوبز صحافیوں نے آج بھی فنکاروں کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔ تقریب کے میزبان محمد اسلم نے کہا کہ فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن سے پرانا اور گہرا ناطہ ہے‘ ہم ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہوگئے ہیں اس شہر کا اچھا امیج بنانے میں فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن نمایاں کردار ادا کررہی ہے‘ اطہر جاوید صوفی اور عبدالوسیع قریشی نے کہا کہ آج ہم یہاں شوبز صحافیوں کی پذیرائی پر تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں‘ بعد ازاں تقریب کے میزبان محمد اسلم کی جانب سے سنگیتا بیگم‘ عرفان کھوسٹ‘ اطہر جاوید صوفی‘ گلوکارہ رینا عرفان و دیگر مہمانوں کو عامر مسعود شیخ‘ مظہر خان اور محمود احمد خان کے ہاتھوں سے پھول پیش کئے گئے‘ تقریب میں گلوکارہ رینا عرفان کے علاوہ ابھرتی ہوئی گلوکارہ دعاملک ‘ گلوکار انیس شاہ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا‘ بعد ازاں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں